مرید کے(کامرس رپورٹر) الرؤف ڈویلپرز نے مریدکے میں ایک سو ایکڑ سے زائد رقبہ پر رہائشی اسکیم کا شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور علاقہ بھر کے کامیاب پراپرٹی ڈیلرز کو انسوٹمنٹ کی دعوت دی ہے۔سید ذیشان احمد شاہ،میاں عبدالرزاق کے ہمراہ انوسٹرزکی تعارفی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عام آدمی کو سستی اور معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے جی ٹی روڈ مریدکے کے گنجان آباد علاقہ میں ایک سو سے زائد ایکڑ اراضی پر گارڈن سٹی کے نام سے نیا شہر آباد کیا جا رہا ہے جو جی ٹی روڈ کے علاوہ مریدکے شیخوپورہ روڈ اور کینال روڈ کے ساتھ بھی منسلک ہو گا۔
اس موقع پر آفیشل سٹاف وسیم اعوان،حافظ فرخ حیات،عدیل چوہدری،اویس شہبازسمیت رجسٹرڈ ڈیلرز عاصم جاوید(عجوہ اسٹیٹ)،محمد سلیم،رانا علی حسین (سلیم ایسوسی ایٹس)،بابرکھوکھر(اے بی اسٹیٹ)،حسن تیمور(سمارٹ مارکیٹنگ)،محمد قیصر(القسوہ تجارت)،علی حسن تارڑ(اے بی این)،محمد سعید(الرحیم اسٹیٹ)،شاہد کلیم (سکائے لیمٹ مارکیٹنگ)سمیت دیگر معروف ڈیلر ز نے شرکت کے علاوہ وی ایکسپو کے بانی نعیم ثاقب نے شرکت کی ۔ڈیلرز نے کہا کہ اسکیم کے اندر آسان اقساط ہر سستے رہائشی اور کمرشل پلاٹس فروخت کئے جائیں گے۔اور بہت جلد اس منصوبے کو مزید توسیع دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گارڈن سٹی متعلقہ اداروں سے منظور شدہ ہے اور بجلی،گیس،ٹرانسپورٹ جیسی بنیادی سہولتوں سے مزین ہے۔گارڈن سٹی کے نام سے نہایت خوبصورت اور پرآسائش رہائشی منصوبے کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس میں معیار زندگی کی تمام تر چیزیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔ کمرشل مارکیٹس سمیت رہائشی گھروں کا یہ منصوبہ بہت جلد اپنے پائیہ تکمیل تک پہنچے گا۔علاقہ بھر میں جلد دیگر رہائشی اسکیمیں بھی متعارف کرائی جائیں گی تاکہ مریدکے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔