پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس آزاد حکومت ریاست جموں کشمر کے چودویں وزیراعظم منتخب ہو گہے ہیں تنویر الیاس آزادخطے کی سیاست کی یگانہ مثال ہیں آپ نے اپنے مختصر سیاسی کیریر میں بے مثال و شاندار کامیابیاں سمیٹں ہیں جو منصب آپ نے انتہاہی قلیل مدت میں حاصل کیا اس کے لیے کچھ کو مدتوں ریاضت کرنی پڑتی ہے اور کچھ اس منصب کے خواب اپنی آنکھوں میں سجاے داغ اجل کو لبیک کہہ دیتے ہیں لیکن جناب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آپ پہلی بار انتخابی سیاست میں وارد ہوے پہلا الیکشن لڑا وہ جیتا اور وزارت عظمی کے سنگھاسن پر براجمان ہو گہے یہ اللہ کی آپ پر خصوصی عناہت ہے کہ آپ نے جس حلقہ انتخاب سے انتخابی دھنگل میں اترنے کا فیصلہ کیا وہ آپکا آباہی نہ تھا وہاں آپ کے قبیلے کا کوہی خاطر خواہ ووٹ بنک نہ تھا مگر اس کے باوجود آپ انتخابی عمل میں کامیاب قرار پاے اور اس حلقے کے جملہ قباہل کا نظر انتخاب آپ پر جا کر ٹھہرا اور انھوں نے آپکی شخصیت پر اعتماد کا اظہار کیا آزاد کشمیر کی سیاست میں آپکی انٹری سے آزاد خطے کی سیاست کی نوعیت ہی بدل کر رہ گہی اس خطے کی سیاست یہاں کی سیاسی جماعتوں کی تنظیم سازی ٹکٹوں کی تقسیم اور حکومت سازی کا تمام تر عمل یہاں کے قباہل رواہتی لیڈر شپ مخصوص خاندانوں اور موروثیت کے گرد گھومتا رہا ہے آپ کے اس خطے کی سیاست میں حصہ لینے کے بعد ان تمام عوامل کی حوصلہ شکنی ہوہی ہے آپ کے دونوں حلقہ انتخاب کے جملہ قباہل نے آپ پر اور آپ کے خاندان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوے آپ کو کامیابی سے ہمکنار کیا آپ کے آباہی حلقہ انتخاب حلقہ پانچ پونچھ سے اس سے قبل سردار صغیر چغتاہی مرحوم اور بعد ازاں انکی بیوہ کی جیت میں اس حلقے کے کثیر ووٹ بنک کے حامل سدھن قبیلے کی بھرپور حماہت اور دیگر قباہل کے جاندار کردار کی بدولت یہ سیٹ آپ کے خاندان کے حصے میں آہی اور یہی کفیت آپ کے اپنے حلقہ انتخاب وسطی باغ میں رہی جسکی بنیاد پر کہاں جا سکتا ہے کہ آپکی بدولت آزاد خطے میں برادری ازم ، موروثیت اور قباہل کی سیاست کی حوصلہ شکنی ہوہی ہے صرف یہی نہیں قبل ازیں پی ٹی آہی آزاد کشمیر کی صدارت اور بعد ازاں آپکے بطور وزیراعظم انتخاب میں بھی اسی رواہت کو دورایا گیا یہ وہ پہلا تاریخی کارنامہ تھا جو آپ کی بدولت بغیر کسی عہدے کے ممکن ہوا اب جبکہ جناب آزاد خطے کے انتظامی سربراہ بن چکے ہیں اور آپ سے اس خطے کے عوام کو بے شمار امیدیں وابسطہ ہیں آپ عوامی توقعات کے مینارہ نور ہیں عوام کو آپکی ذات کے حوالے سے اس پر اتفاق ہے کہ جناب اپنے دور اقتدار میں کسی بھی طرز کی مالی کرپشن سے پاک رہیں گے اور یہ گمان و یقین ایک عام شہری کو ہے جس کی بنیادی وجہ آپ اور آپ کے خاندان کی مالی و کاروباری شناخت و ساکھ ہے اس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے کہ آپ اس خطے کے حوالے سے اپنے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں کسی دقیقہ فروگزاشت کو برداشت نہیں کریں گے تعمیر وترقی کے حوالے سے جس عالمی معیار کو آپ نے اپنے کاروباری پروجیکٹ کی زینت بنایا یہی معیار آزاد خطے کی تعمیر و ترقی کا مقدر بنے گا سیاحت کی وزارت پہلے آپ کے حصے میں آہی تھی اور آپ کو بہ خوبی علم ہے کہ اس شعبے میں اس خطے میں سب سے ذیادہ پوٹنشل ہے عالمی معیار کے مختلف منصوبہ جات کو جاری کر کے یہاں سے بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکتا ہے صرف یہی نہیں بلکے اس سے یہاں کی فی کس آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا عالمی سیاحتی کمپنیز کو یہاں سرمایہ کاری پر قاہل کیا جا سکتا ہے آزاد کشمیر میں عالمی معیار کا ہواہی اڈا بنا کردنیا بھر کے ٹورسٹ کی آزادکشمیر تک براے راست رساہی کو ممکن بنا کر آزاد کشمیر کو سویززر لینڈ کا نعمل بدل بنایا جا سکتا ہے قدرتی ندی نالوں دریاوں اور بہتے آبشاروں کی سرزمین آزادکشمیر میں قدرتی وساہل سے بجلی کی کثیر اور کم لاگت پیداوارسے آزاد خطے میں نہ صرف لوکل انڈسٹریز کو فروغ مل سکتا ہے بلکے اضافی بجلی کی فروخت سے ریاست کو کثیر مقدار میں زرمبادلہ بھی میسر آ سکتا ہے اور یہ کام جناب کے بس میں ہے ان دونوں عوامل کی اہمیت اور افادیت سے آپ بہ خوبی واقف پیں اور ان امور کو پایاے تکمیل تک پہچانے میں آپ کے اندر ویل پاور اور صلاحیت موجود پے آزاد کشمیر میں چونکہ مقامی روزگار نہ ہونے کے برابر یہاں کی آبادی کی اکثرہت اپنی معاشی پسمندگی کے خاتمے کے لیے دیار غیر کا رخ کرتے ہیں اور ان میں سے اکثریت غیر ہنرمند افراد پر مشتمل ہے بیرون ملک روزگار کے حوالے سے جناب کے خاندان کا کلیدی کردار رہا ہے بلخصوص پونچھ ڈویژن میں لوگوں کی خوشحالی میں آپکے خاندان اور آپ کے والد گرامی کا ناقابل فراموش کردار رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے باسی بطور ہنر مند بیرون ملک اپنا روزگار اختیار کریں اس کے لیے ضروری ہے کہ ہر تحصیل کی سطح پر وکیشنل ٹرینگ سنٹر قاہم ہوں جو جدید طرز پر قاہم ہوں اور وہاں کے سند یافتہ ہی بیرون ملک ملازمت اختیار کرنے کے اہل ہوں لوکل روزگار کے مواقعے پیدا کرنے کے لیے جناب کو بنگلہ دیش طرز کے معاشی ماڈل کو دیکھنا ہو گا بیوروکریسی اور سرکاری ملازمین کی استعاعت کار بڑھانے کا فارمولہ جناب سے ذیادہ کون جانتا ہے؟ بس فراہض کی اداہیگی کا جو میکانزم آپ نے گلف گروپ آف کمپنیز میں لاگو کیا ہوا ہے وہی اگر یہاں بھی ہو تو بے شمارمساہل کا خاتمہ ممکن ہو سکتاہے سیاسی کارکن جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں آپکو اپنے گھر اور دفاتر کے دروازے سیاسی کارکنوں کے لیے کھلے رکھنے ہوں گے جینون سیاسی کارکنوں کو انکا استحقاق دینا ہو گا کلیدی تنظیمی و صوابدیدی عہدوں پر جماعت کے کارکنوں کو اولین ترجہی دینا ہو گی آزاد خطے میں جب بھی تعمیر و ترقی کے ویژن کی بات ہوتی ہے تو جنرل حیات اور سردار سکندر حیات کا ذکر خیر ہوتا ہے وہ محدود وساہل کے باوجود عوام کے دلوں میں گھر کر گہے قدرت نے آپکو موقع دیا ہے آپ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں آپ کے پاس موقع ہے کہ آپ جدید آزاد کشمیر کے معمار بن جاہیں اب وقت ہے کہ آپ گلف گروپ کے ڈویلپر سے آزاد خطے کے ڈویلپر بن جاہیں جو کردار جدید متحدہ امارات بنانے میں شیخ زاہد اور شیخ محمد نے ادا کیا وہی کردار آپ جدید آزاد کشمیر بنانے میں ادا کر سکتے ہیں بس جس طرح آپ نے سیاست میں جاندار اور بروقت فیصلے لیے اسی طرح آپ کو جاندار اقدام اٹھانے ہوں گے باقی تحریک آزادکشمیر کے مخاذ پر تمام تر ذمہ داریاں آپ بیرسٹر سلطان محمود چوپدری کو سونپ کر خود جدید آذادکشمیر کے معمار بن جاہیں