آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 71 رنز سے شکست دے کر ویمن ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا نے ساتویں بار ورلڈ کپ جیتا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 356 رنز بنائے جس میں آسٹریلین بلے باز الیسا ہیلی نے 170 رنز جوڑے۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 43.4 اوورز میں 285 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی بیٹسمین نٹالی سکیور نے ناقابل شکست 148 رنز بنائے لیکن وہ آسٹریلیا کو ریکارڈ 7 ویں ٹائٹل جیتنے سے نہ روک سکی۔
آسٹریلیا کی بالر جیس جوناسن (3/58) اور الانا کنگ (3/64) نے مجموعی طور پر چھ وکٹیں لیں۔
آسٹریلین بلے باز الیسا ہیلی نے کسی بھی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں مردوں اور خواتین کی کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنایا اور انہیں پلیئر آف دی میچ کا قرار دیا گیا۔
Player of the Tournament.
Player of the Final.
Yep, you really did that @ahealy77 🤩 pic.twitter.com/9qd3rMiKSD
— Australian Women’s Cricket Team 🏏 (@AusWomenCricket) April 3, 2022
ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی: ایلیسا ہیلی
نمایاں وکٹ لینے والی بولر: سوفی ایکلیسٹون (21)
ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی: الیسا ہیلی
کسی بھی ورلڈ کپ فائنل میں سب سے زیادہ اسکورر: ایلیسا ہیلی (ایڈم گلکرسٹ کو پیچھے چھوڑ کر دوسرے نمبر پر