اسلام آباد (لیڈنگ نیوز )جموں کشمیر پیپلز پارٹی اوورسیز کے وائس چیئرمین سردار ارشاد نے اپنے ایک بیان میں کہا جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر اور ممبر اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے پارٹی کے سینئر لوگوں سے مشاورت کرکے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے آزاد کشمیر میں اس وقت ممبران اسمبلی کے ضمیر خرید کر نیا وزیراعظم لایا جا رہا ہے خبریں گردش کر رہی ہیں پانچ ارب روپیہ لگایا جا رہا ہے اس طرح کا اقدام انتہائی تشویش ناک ہے اس طرح بنیادی سیاسی کارکن کا سیاست کرنا آزاد کشمیر میں مشکل ہو جائے گا اور تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کا خواب چکنا چور ہو جائے گا کل اگر کہیں اور سے کوئی آ کر ان کو خریدیں تو یہ سب بک جائیں گے اسمبلی کے اندر خرید و فروخت کھیل بند کرنا ہو گا ہمارے قائدین نے ہمیشہ قانون اور اداروں کی مضبوطی کے لیے کام کیا سردار ارشاد نے کہا تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں سیاسی کلچر تباہ کردیا ہے آزاد خطے میں تعمیر و ترقی کی بجائے خرید و فروخت شروع کر دی ہے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی سب سے بڑی پارٹی تھی لیکن سردار عتیق کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ختم ہو رہی ہے یہ لوگ بکے ہوئے ہیں نظریہ فن کر کے نظریہ ضرورت کی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا عمران خان لوگوں سے غلط بیانی کرکے ان سڑکوں کا لانا چاہتا ہے اس سے ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گا جو انتہائی غلط اقدام ہے ہمارے نوجوان تاریخ سے باخبر نہیں ان کو تاریخ سے آگاہ کرنا اس وقت اہم ضرورت ہے