کمیونٹی کو درپیش مشکلات کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنا ہو گا۔ اصغر گجر اینڈ وقار وڑائچ
ساوتھ افریقہ( مجاہد نسیم عباسی سے )
23 جولائی بروز ہفتہ پاسا ناردن نٹال یونٹ کے صدر جناب چوہدری وقار احمد وڑائچ صاحب کی طرف سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پی این سی اور لوکل کمیونٹی لیڈرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاسا کی طرف سے جناب عمران غفور اور راجہ عبدالمجید صاحب کو کمیونٹی کی بے مثال خدمت پر تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کیے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر پاسا چوہدری محمد اصغر گجر نے اپنے خطاب میں پاسا کے زیر تکمیل پروگرامز پر روشنی ڈالی اور گایےبگاہے اسی تقریبات کے انعقاد پر زور دیا تاکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کیا جا سکے۔اس کے علاوہ مرکزی چیرمین کشمیر کمیٹی جناب میاں محمد زکریا نے کشمیر کے حوالے سے پاسا کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اس بات پر زور دیا کہ ہمیں کشمیر کے ایشو پر لوکل سیاسی اور سماجی تنظیموں میں آگاہی مہم کو اور زیادہ تیز کر نا چاہیے ۔پاسا ناردن نٹال یونٹ کے فنانس سیکرٹری جناب عبدالجبار صاحب نے اپنے خطاب میں فوت شدگان کی میتوں کو پاکستان بھجوانے میں درپیش مشکلات اور پاسا کی جانب سے کیے گئے تعاون پر روشنی ڈالی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاسا ناردن نٹال یونٹ کے چیف کواڈینیٹر شہباز خان مہمند نے ناردن نٹال یونٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔آخر میں صدر پاسا ناردن نٹال یونٹ چوہدری وقار احمد وڑائچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ پاسا کی پوری ٹیم حسب سابق ہمیشہ لوکل اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہے گی۔اس کے بعد تمام مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی جس کے دوران موسیقار جناب عمران اسلم گوندل صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں محفل کو زعفران بنائے رکھا۔