ا پ گریڈیشن نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ پریشان ہیں ‘راجہ عابد انقلابی

رنگلہ (نمائندہ خصوصی )اساتذہ ا پ گریڈیشن نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ پریشان ہیں حکومت نے اگر ان کے اس مطالبے کو پورا نہ کیا تو ریاست بھر کے اساتذہ بلدیاتی انتخابات میں ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے حکومت کو 20نومبر تک نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو ہم ریاست گیر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ان خیالات کا اظہارمعاون خصوصی سکول ٹیچر آرگنائزیشن ازادکشمیر راجہ عابد انقلابی نے اپنےایک اخباری بیان میں کیا ۔ان کامزید کہنا تھا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اساتذہ کے مسائل کو حل کریں تاکہ اساتذہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دیں ۔حکومت نے معاملات حل نہ کیے تو ہم بلدیاتی انتخابات کی ڈیوٹی کے بائیکاٹ کے علاوہ مطالبات کی منظوری تک بھوک ہڑتال کریں گے ۔اساتذہ کسی بھی معاشرے میں اہمیت کےحامل ہیں لیکن حکومت نا جانےکیوں اساتذہ کو سڑکوں پر آنےپر مجبور کرتے ہیں ۔حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود مسائل کو حل نا کرنا لمحہ فکریہ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور سروس شمارگی سمیت مطالبات کو فی الفور منظور کیا جاے ورنہ سخت احتجاج کیا جاے گا ۔اساتذہ کےحقوق کے لیے ہم نے ہرفورم میں آواز بلند کی اور کریں گے ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک اساتذہ کے مطالبات پورے ہوتے

Comments (0)
Add Comment