پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پرتقرری کا عمل شروع ہوچکا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر تقرری کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ عہدوں پرتقرری کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق جلد مکمل ہوجائے گا۔
خواجہ آصف نے وزیراعظم ہاؤس سمری موصول ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بجھوا دی جائے گی۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے طریقہ کار کا آغاز ہوگیا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ 25 نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ سمری میں جو5 یا 6 نام ہوں گے تو ڈوزئیر بھی ان کے ساتھ آئیں گے۔ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق کوئی پریشر نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔ سینئر موسٹ 5 یا 6 نام آجائیں گے انہیں میں سے فائنل ہوجائے گا۔ آرمی چیف کی تقرری کے عمل پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔اتحادیوں کے ساتھ ہر سطح پر تبادلہ خیال ہورہا ہے۔پاک فوج کی لیڈرشپ کو ناموں پر اعتماد میں لیکر فیصلہ ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment