کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 75 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 74 ہزار 900 روپے پر جا پہنچی۔
اسی طرح 1886 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 49 ہزار 948 روپے ہو گئی جبکہ 3 ڈالر کے اضافے سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1796 ڈالر کا ہوگیا۔