لاہور: ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے،تحریک عدم اعتماد پر 150 ارکان اسمبلی نے دستخط کئے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے جمع کروائی۔