موجودہ حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹایا تو پی ٹی آئی مزاحمت کرے گی، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو غیر آئینی طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی مزاحمت کرے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام ’کل تک‘ میں میزبان جاوید چوہدری کے ساتھ گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجود حکومت ناکام ہے یا کامیاب، تبدیلی آئینی طریقے سے ہی آنی چاہیے کیونکہ ملک میں اس وقت ٹیکنوکریٹ کے حوالے سے ایک سوچ پیدا ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ غیر آئینی طریقے کی جو سوچ ہے اور یہ حکومت آئین سے ماورا ہوگی، جس کو پی ٹی آئی کسی صورت نہیں مانے گی اور ہم اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں ٹیکنو کریٹ حکومت لانے کی سوچ ہے، ایک دو لوگوں نے رابطہ بھی کیا اور ہمارا مؤقف جاننے کی کوشش کی۔
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے سمری رکوانے پر شدید دباؤ تھا مگر عمران خان کا واضح مؤقف ہے کہ ہم آئین کے دائرے سے باہر نہیں جائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment