پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

شہریار آفریدی 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر 15 دن سے سینٹرل جیل اڈیالہ میں نظربند تھے اور 15 روز کی اسیری مکمل کرنے پر انہیں آج رہا کیا گیا، تاہم جیل سے باہر آتے ہی راولپنڈی پولیس نے شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنما کی ایک بار پھر گرفتار ڈی سی راولپنڈی کی جانب سے 3 ایم پی او مزید 15 دن کی نظربندی کے احکامات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے مطابق پولیس نے انہیں اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment