وفاقی بجٹ کا حجم 14 ہزار 600 ارب روپے متوقع

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ کے ابتدائی خدوخال سامنے آگئے جس کے تحت وفاقی بجٹ کا حجم 14 ہزار 600 ارب روپے متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مالیاتی خسارے کا ہدف 6ہزار ارب روپے ہے جبکہ جی ڈی پی کے لحاظ سے وفاقی مالیاتی خسارے کا ہدف 7.7فیصد مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وفاق اور صوبے کا مالیاتی خسارے کا ہدف 7.1فیصد متوقع ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 430ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
دفاعی بجٹ کا حجم 1809ارب روپے کے لگ بھگ متوقع ہے۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9.2ٹریلین روپے اور نان ٹیکس ریونیو کا ہدف دو ہزار 800 ارب روپے متوقع ہے۔

Comments (0)
Add Comment