آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی جیت مخالفوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔میا ں منیر ہانس

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے صدر میا ں منیر ہانس نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی’ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی جیت مخالفوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جولوگ پیپلز پارٹی کے خاتمہ کی بات کر رہے تھے اور سندھ کی جماعت ہونے کا طعنہ دیتے تھے وہ لوگ کشمیر کے انتخابات کو دیکھ لیں۔صاف شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی کی جیت کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح کشمیری بھائیوں کا مقدمہ  دنیا کے سامنے اور اقوام عالم  میں اٹھایا ہے اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انشاء اللہ پیپلز پارٹی کی کوششوں سے کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

Comments (0)
Add Comment