یونان کشتی حادثہ: صرف گجرات سے لاپتا نوجوانوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی

لاہور: یونان کشتی حادثے میں صرف گجرات سے لاپتا ہوئے نوجوانوں کی تعداد 50 کے قریب پہنچ گئی جب کہ کوٹلی آزاد کشمیر اور پنجاب کے دیگر اضلاع کی تعداد علیحدہ ہے، خدشہ ہے واقعے میں 300 کے قریب پاکستانی جاں بحق ہوئے۔یونان کشتی حادثے کے جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اطلاعات ہیں کہ کشتی پر پانچ سو کے قریب افراد سوار تھے جن میں سے تین سو کے قریب پاکستانی تھی۔اطلاعات ہیں کہ کشتی میں آزاد کشمیر کوٹلی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع کے نوجوان سوار تھے، درجنوں افراد کوٹلی سے لاپتا ہیں اور اب گجرات سے بھی کشتی حادثے میں لاپتا ہوںے والے افراد کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔گجرات کے تھانہ کنجاہ کی حدود کے رہائشی لاپتا نوجوان کی تعداد 14 ہے، گولیکی گاؤں کے 6، قاسم آباد کے 3، ٹاہلی صاحب سمیت کوٹ قطب دین کے 5 نوجوان ہیں۔کنجاہ کے لاپتا نوجوانوں میں عبداللہ، مخدوم ،عبداللہ آفتاب، حامد، اسامہ، داؤد شہزاد،عامر یوسف، حماد صدیق، خرم بٹ، ابوذر پرویز، شمشیر علی، سید عمران اور علی امتیاز شامل ہیں۔تھانہ شاہین اور صدر گجرات کی حدود کے رہائشی نوجوانوں کی تعداد 5 ہے ان میں محلہ امین آباد کا پولیس ملازم علی رضا، رحمان علی، عثمان ظفر، علی سرور، عثمان اختر شامل ہیں۔کھاریاں میں ایک ہی گاؤں کے 11 نوجوان لاپتا ہیں ان میں عمران حیات،علی حیدر، افضل حیات، منیر اسلام، قاسم طالب، شمریز احمد، آفتاب زاہد، میاں بوٹا، بابر پہلو، میاں عبدالجبار، عبد الغفار شامل ہیں۔تھانہ رحمانیہ اور ککرالی کی حدود میں رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 7 ہے ان میں سمیع اللہ، اویس، علی حسن، حمزہ اختر، علی حمزہ، راجہ سلمان، عثمان شبیر شامل ہیںسرائے عالمگیر کے رہائشی لاپتا نوجوانوں کی تعداد 10 کے قریب ہے ان میں گاؤں گوریاں کے 4، معصوم پور کے 4 اور تہتال کے 2 نوجوان لاپتہ ہیں۔ ان نوجوانوں کے نام شبیر احمد، شعیب بیگ، مرزا مبین، جواد اصغر، محمد علی، ذیشان الطاف، تجمل حسین،عدنان عارف، عرفان مہربان ہیں۔

Comments (0)
Add Comment