ہٹیاں بالا ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر راجہ مشتاق خان نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے بےروزگاری سے تنگ تلاش معاش میں سرگرداں 280 پاکستانی نوجوان ہمارے ملک کی سیاست، نظام عدل اور بالخصوص حکمران طبقے کے خلاف اللہ کی عدالت میں استغاثہ دائر کر چلے ہیں جسکا جواب متعلقہ لوگوں سے قدرت اس دنیا میں بھی لے کر رہے گی، یوم حساب بھی منتظر رہے گااللہ تعالی جملہ شہداءکو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر راجہ مشتاق خان نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کھوئی رٹہ سے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگاری سے تنگ آکر گئی لیکن یونان کے سمندر کی تہہ میں چلے گئے جس پر بطور خاص دل دکھی ہے اگر ہمارے حکمران بے روزگاری کے مسائل حل کرتے تو بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے سلسلہ میں در در کی ٹھوکریں نہ کھانا پڑتی حکمرانوں کی ناقص پالیسوں کے باعث آئے روز بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے،نوجوان زریعہ معاش کے لیے کسی بھی طرح بیرون ممالک پہنچنا چاہتے ہیں سانحہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔