عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے، مقامی سطح پر کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے مگر مقامی سطح پر قیمتیں کم ہوگئیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر بڑھ کر 1972 ڈالر پر آگئی مگر مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے گھٹ کر 222100 روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت بھی 2050 روپے کی کمی سے 190415روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2750روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2357.68روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments (0)
Add Comment