وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادیوں کا اجلاس، نگراں سیٹ اپ پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے آئی ایم ایف پروگرام پر وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا اور 15 ماہ کی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
آن لائن اجلاس میں وزیراعظم نے موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں حکومتی سیٹ اپ سے متعلق اتحادیوں سے مشاورت کی، جس پر اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو تجاویز دی گئیں۔

Comments (0)
Add Comment