انٹربینک میں ڈالر 300 کے قریب، اوپن مارکیٹ میں 306 روپے کا ہوگیا

کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج بھی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر نے اونچی چھلانگ لگادی ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 304 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی کے ساتھ 296 روپے 75 پیسے کی سطح پر آیا، تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 87 پیسے اضافے سے 299 روپے کی سطح پر آ گئی، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 87 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا جب کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا تھا۔

پی ایس ایکس میں منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 47535 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جو بعد میں 199 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مزید بڑھ کر 47647 پوائنٹس کی سطح پر ہے۔

دبئی (نمائندہ خصوصی)مسلم کانفرنس کے رہنما راجہ محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ یوم نیلہ بٹ تجدید عہدکا دن ہے ‘ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے مجاہدین اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیئے مورخہ 22 اگست بمقام کوٹلی پیل شہید اول راجہ لطیف شہید کے مزار پر صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان صاحب چادر چڑھائیں گے اور تقریب سے خطاب فرمائیں گے23 اگست یوم نیلابٹ کی تقریب سے حریت رہنماوں سمیت سیاسی اور مذہبی رہنما اس تحریک کے بانی مجاھد اول سردار محمد عبدالقیوم خان صاحب ، مجاھدین ، غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے جس تحریک کو روکنے کیلیئے ہندوستان نے اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکایا تھااس تحریک کے مجاھدین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے جس کے بدولت بتیس ھزار مربع میل کا علاقہ ہندوستان کے چنگل سے آذاد ھوا اور آذاد حکومت کا قیام عمل میں آیا جس کی بدولت مسلہ کشمیر ذندہ ھےاس تحریک کے مجاھدین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے جو خدا نخواستہ مجاھد اول شروع نہ کرتے تو آج ہمارے بچوں کے ہاتھ میں ہندوستانی پرچم ھوتا جیسے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں ھے

Comments (0)
Add Comment