عیدالاضحی کے تین دن، موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ تین روز کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران نشیبی علاقے زیر آب بھی آ سکتے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، پورے ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے اور بعض شہروں میں موسم انتہائی خوشگوار رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، دوسری جانبکراچی میں بارشوں نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، کراچی میں امدادی کاموں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ کے علاقے میں 153 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرجانی ٹاؤن میں 151 ملی میٹر، گلشن حبیب میں 149 ملی میٹر، لانڈھی میں 118 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 112 ملی میٹر، ناظم آباد میں 109 ملی میٹر، کیماڑی میں 108 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

موسم
Comments (0)
Add Comment