لاہور:مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب کابینہ کی حلف برداری پر ردعمل دے دیا۔اپنے بیان میں چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا۔واضح رہے کہ ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد 60 رکنی کابینہ تشکیل دی ہے، جس میں 41 وزرا، 5 نمائندہ خصوصی، پانچ مشیر اور پانچ معاونین خصوصی شامل ہیں۔