عمران خان کا متبادل تحریک انصاف کے کونسے تین رہنما ہوں گے؟ پی ٹی آئی کو مائنس عمران خان کی پیشکش کردی گئی

لاہور (نیوزڈیسک) اسد عمر کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے قبل ہمیں مائنس عمران خان کی پیشکش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے عمران خان کو مائنس کرنے کے حوالے سے کوششیں کیے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے کچھ دن قبل ہمیں مائنس عمران خان کی پیش کش کرتے ہوئے عمران خان کے متبادل کیلئے مجھ سمیت 3 افراد کے نام مانگے گئے تھے۔اس پیش کش پر جواب دیا کہ تمہارا دماغ خراب ہے، عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کچھ نہیں ہے۔ اسد عمر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جولائی17 کے بعد سے موجودہ حکومت بالکل ہی ہل گئی ہے، یہ سمجھتے تھے سازش سے اقتدار لے لیا اب ہم طاقت میں آگئے ہیں، عمران خان ان کے سامنے ڈٹ گئے اور قوم بھی ان کیساتھ کھڑی ہوگئی، عوام نے ان سے حکومت چھینی ہے۔اسد عمر نے تحریک انصاف کی مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا ہے کہ 14 اگست کے جلسے میں نئی حکمت عملی کا اعلان کرنے جا رہے ہیں، پنجاب الیکشن کی وجہ سے ہم رک گئے تھے لیکن ہمارا مقصد صرف عام انتخابات کا انعقاد ہے۔ حکومتی رہنماوں کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے مطالبے پر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم تو کہتے ہیں اسمبلیاں ایک ساتھ تحلیل کر دیں۔پاکستان کی تاریخ رہی ہے الیکشن ایک ساتھ ہی ہوتے رہے ہیں، قانون میں بندش نہیں لیکن تمام اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیے۔نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ جو سمجھتا ہے آرمی چیف لگانے پر فائدے میں رہے گا تو اس نے تاریخ نہیں دیکھی۔ عمران خان پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود سرکار کو بتایا کہ توشہ خانے سے یہ چیز خریدی، پھر وہ چیز کتنے کی فروخت ہوئی، توشہ خانے سے لی گئی چیز پر کتنا ٹیکس دیا۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے کچھ بھی لیا ہے تو اسے ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئر کیا جبکہ نواز شریف اور آصف زرداری نے توشہ خانہ سے غیر قانونی گاڑیاں لی ہوئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment