مشترکہ احتجاجی مظاہرے پر کشمیری رہنماؤں کا مبارکباد‘آزادی کی خاطر ہزار سال بھی لڑنا پڑے تو لڑیں گے‘سردار آصف

کراچی (نمائندہ خصوصی)کراچی پریس کلب پر 5 اگست بروز جمعہ تمام کشمیری رہنماؤں کو کامیاب و شاندار مشترکہ احتجاجی مظاہرہ منعقد کرنے پر جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی و سماجی کشمیری قیادت کو ہم بطور کشمیری کمیونٹی شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ سربراہ کشمیر کمیونٹی کراچی سردار آصف حسین نے اپنے بیان میں جموں کشمیر سندھ و بلوچستان سے تعلق رکھنے والی تمام جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قومی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ثابت کر دیا کہ ہم کشمیریوں کو آزادی کی خاطر اگر ہزار سال بھی لڑنا پڑے تو لڑیں گے اور تقسیم کشمیر کے خلاف پوری کشمیری قوم متحد اور ایک پیج پر ہے ۔کشمیر کمیونٹی کراچی کے سربراہ سردار آصف حسین نے اس دعا و عزم کا اعادہ بعی کیا کہ اللہ پاک ہم کشمیریوں میں اتحاد اور اتفاق قائم رکھے اور آئندہ بھی کشمیریوں میں اتحاد و اتفاق کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔ 5اگست کو جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کی مشترکہ ریلی و احتجاجی مظاہرہ نے پوری دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پوری دنیا میں موجود کشمیری تقسیم کشمیر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کے مانند کھڑے ہیں اور رہیں گے ۔ اور دنیا بھر میں موجود کشمیری قوم سے پر زور اپیل کی کہ آئندہ بھی ایسے ہی جوش و خروش اور قومی اتحاد کے ساتھ مادرے وطن کی آزادی کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے ہر فورم پر مشترکہ آواز اور جدوجہد جاری رکھیں ، جب تک کہ ہمارا وطن مکمل آزاد نہیں ہو جاتا ۔اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو اور ہمارے وطن کو آزادی نصیب فرمائے ۔ آمین ۔

Comments (0)
Add Comment