کراچی /مظفرآباد (نمائندہ خصوصی )آزادکشمیر میں ن لیگ کا سنہری دور گزرا جہاں تاریخ ساز ترقی وقانون ساز ہوئی جس کی مثال نہیں ملتی .ن لیگ نے جہاں ختم بنوت جیسے تاریخی بل کی منظوری سے لیکر این ٹی ایس کا نٍفاذ پبلک سروس کو ایکٹیو کیا اور میرٹ کا نظام لایا جس سے قابل لوگوں کو گورنمنٹ سروس میں موقع ملا وزیراعظم انفراسٹریکچر پروگرام کے ذریعے تمام حلقوں میں مساوی بجٹ دینا .تیرھویں ترمیم کے ذریعے آزاد کشمیر کو مالی ونتظامی اختیارات دینا یہ ن لیگ اور اس کی قیادت و آزادکشمیرکی سابق حکومت کا مثالی کام ہے .آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات وقت کی ضرورت ہے اور مسلم لیگ ن یوسی کٹکیر جو میری آبائی یونین کونسل ہے وہاں سے ڈسٹرک کونسلر کے انتخاب لڑوں جس کے لیے مشاورت کا سلسلہ شروع ہےامید ہے قیادت خدمت کا موقع فراہم کرے گی .ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کراچی ڈویژن کے سابق صدر راجہ فراز حنیف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا .ان کامزید کہنا تھا کہ میں اپنے علاقے میں خدمت کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر مقامی سطح سے نظام کو ٹھیک کریں گے اور جس کے لیے کارکنوں سے مشاورت جاری ہے اور امید ہے پارٹی قیادت موقع فراہم کرے گی میرے حلقےکی یونین کونسل کٹکیر جو کہ کافی مشکلات کا شکار ہے اس یونین کونسل اور حلقے میں تعمیر وترقی اداروں کی اپ گریڈیشن اداروں کا قیام جب بھی ہوا راجہ محمد عبدالقیوم خان سابق وزیر حکومت کےدور میں ہوا چاہے وہ بطور چیرمین ضلع کونسل کے یا بطور ایم ایل اے ووزیر حکومت کیا .تاہم اس یونین کونسل کے اتنے مسائل جن کا حل پانچ سالوں میں ممکن نہیں اس کے لیے لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے .ہم بلدیاتی انتخابات کو بلدیاتی انتخابات کے طور پر لڑیں گے نا کہ انا علاقائی تعصب کی بنیاد پر میں ڈسٹرک کونسلر کے امیدوار کے طور پر ٹکٹ کے لیے امیدوار ہوں قیادت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا .یہاں کے مسائل کا حل میری ترجیحات میں شامل ہوگا اس قبل بھی ہم نے اس علاقے کی بہتری کے لیے کوشش کی .راجہ فراز حنیف کامزید کہنا تھا کہ ہم مل جل کر بھائی چارے سے اس علاقے کےخدمت کریں گے علاقے کےلوگ جتنا مینڈیٹ دیں گے اس پر پورا اتریں گے پاکستان وآزادکشمیر میں اگر