سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،پنجاب میں حکومت گرانے کی بات کرنیوالے نومبرمیں اسلام آبادمیں نہیں ہوں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں نے جو گناہ کیا اسے مان تو لیں گورنرسندھ کی تقرری پرصدر کو موردِ الزام نہ ٹھہرائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ گورنر کیلئے وفاقی حکومت صدرِ پاکستان کو نام بھیجتی ہے خواجہ ا ظہار دوست ہیں ان سیکہوں گا آئین کا آرٹیکل پڑھ لیں سمجھانے کیلئے کہتا ہوں عمرچیمہ گورنرپنجاب تھے ،صدر نے انہیں ہٹا دیا کراچی والے دوستوں سے سن رہا ہوں ایم کیوایم مجبور تھی۔انہوں نے کہا کہ صدرمملکت کا سب سے بڑا عہدہ ہے صدرمملکت عارف علوی بھی یہی کہہ رہے ہیں سائفرکی تحقیقات کریں تحقیقات کیلئے ہی صدرمملکت نے سپریم کورٹ سائفربھیجا ہمارابھی تویہی مطالبہ ہے کہ سائفر کی تحقیقات ہونی چاہئیں ہمارا مطالبہ ہے سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم آفس میں اہم ملاقات کی آڈیوہیک ہونی چاہئے؟ کسی کی بھی آڈیوہیک نہیں ہونی چاہئے جب شہبازشریف کی آڈیولیک ہوئی تھی سب سے پہلے میں نے مذمت کی ملک کاوزیراعظم کوئی بھی ہو، آڈیولیکس نہیں ہونی چاہئیں۔پی ٹی آئی رہنما نے خبردار کیا کہ پنجاب میں حکومت گرانے کی بات کرنیوالے نومبرمیں اسلام آبادمیں نہیں ہوں گے۔