الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس  کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ عمران خان کے وکیل تحریری فیصلے کی مصدقہ نقول لینے الیکشن کمیشن پہنچے۔

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبرکو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  نااہل قرار دیا تھا۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment