انتشار بڑھا تو پنجاب میں گورنر راج کا آئینی آپشن موجود ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ اگر انتشار بڑھتا ہے تو پنجاب میں گورنر راج لگانے کا آئینی آپشن موجود ہے وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت سے گورنر ہاؤس پر حملے کی تحریری شکایت بھی کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی آئینی مدت 18اگست 2023 کو پوری ہوگی جسکے بعد دو سے تین ماہ میں انتخابات کرانے ہیں جسکی مدت 18 اکتوبر سے 18نومبر 2023 بنتی ہے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن تاخیر سے کرانے میں کوئی ضد نہیں ہے جو وقت مقررہ ہے اسی وقت پر الیکشن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر ایک کا کردار سب کے سامنے ہے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی جمہوریتی حکومتیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلتی ہیں لیکن پاکستان میں اسکے برعکس گذشتہ ساڑھے 3 سال اپوزیشن کی تذلیل کی گئی۔ انتشار کی سیاست سے بالا ہوکر حکومت کی توجہ معیشت اور سیلاب متاثرین کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

Comments (0)
Add Comment