فیروز خان مالی مشکلات میں ہیں، بچوں کیلئے مانگی رقم نہیں دے سکتے، وکیل

کراچی: اداکار فیروز خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ فیروز مالی مشکلات کا شکار ہیں بچوں کیلئے مانگی گئی رقم ادا نہیں کر سکتے۔

فیروز خان اور اہلیہ درخواست پر حالیہ سماعت میں عدالت نے دونوں فریقین کو بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ اخراجات برداشت کرنے پر باہمی رضامندی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ فیروز فی الحال سابقہ ​​اہلیہ علیزا سلطان کی جانب سے بچوں کے لیے مانگی گئی نان نفقہ کی رقم ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، فیروز خان مالی طور پر ابھی کمزور ہیں۔

اداکار کے وکیل نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی مثبت کردار ادا کر رہے ہیں کوشش ہے جلد معاملہ حال ہو جائے۔ یاد رہے کہ فیروز خان نے سابقہ اہلیہ پر بچوں کی حوالگی جبکہ علیزے سلطان نے اُن پر بچوں کے نان نفقے کے حصول کیلئے کیس کر رکھا ہے۔

علیزےسلطان نے بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ 2 لاکھ کی درخواست عدالت میں دے رکھی ہے جب کہ فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ صرف 20 ہزار روپے ہی ادا کر سکتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment