گھر والوں کے پاس پیسے نہیں تھے اس لئے اداکارہ بنی، رانی مکھرجی

ممبئی: بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ ان کے والدین کے حالات اچھے نہیں تھے اس لئے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

حال ہی میں خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی نے انٹرویو میں انکشا ف کیا کہ وہ اداکاری کو لے کر اتنی شوقین نہیں تھیں تاہم ان کے حالات اچھے نہیں تھے اور انہیں پیسوں کی ضرورت تھی اس لئے انہوں نے اداکاری کے پیشے کو اپنایا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین بچوں کو وہ زندگی میسر نہیں کر پارہے تھے جیسا وہ چاہتے تھے شاید یہی وجہ تھی کہ ان کی والدہ نے بھی انہیں اداکار بننے کا مشورہ دیا اور اس کیلئے ان پر دباؤ بھی ڈالا۔

Comments (0)
Add Comment