معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نےاسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام کیوں قبول کیاتھا جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے کے بعد سے اب تک بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سےتنقید کانشانہ بننے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مشہور ڈرامے’سسرال ثمر کا ‘ سے مشہور ہونے والی اداکار نے حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کی زندگی کا کچھ مخصوص حصّہ نجی ہے اور وہ اپنی زندگی کے اس حصّے میں کسی کا داخلہ پسند نہیں کریں گی۔دیپیکا ککڑ نے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’اسلام قبول کرنا مکمل طور پر میرا اپنا فیصلہ تھا جس میں میرےگھر والوں نے بھی میرا ساتھ دیااور جب میں نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا ہے تو اس لیے اس فیصلے کے مشکل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کسی کو تکلیف پہنچانے کے لئے نہیں کیا تھا بلکہ میں اسلام قبول کر کے بہت خوش ہوں ۔واضح رہے کہاداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018 میں اپنے ساتھی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment