انقرہ: مذہبی اسکول کے متعلق نفرت انگیز لطیفے پر ترکی کی معروف پاپ سنگر گلسین کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاپ سنگر کے مداحوں نے گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ پاپ سنگر کو اس کے لبرل خیالات پر نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس اپریل میں گلسین نے ایک لائیو براڈ کاسٹ پروگرام میں ایک لطیفہ سنایا تھا جس سے تنازع کا آغاز ہوا۔
ترکی کے محکمہ انصاف کے وزیر نے کہا ہے کہ کسی تعلیمی ادارے کے متعلق نفرت انگیزی آرٹ کی توہین ہے۔
حکومت کو پاپ سنگر کی گرفتاری پر اپنے مخالف سیاسی حریفوں اور ملک کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔