اجے دیوگن کی فلم ’تھینک گاڈ‘ بھی بائیکاٹ مہم کا نشانہ بن گئی

کرناٹک: معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن اور سدھارتھ ملہوترا کی فلم ’تھینک گاڈ‘ بھی بائیکاٹ مہم کا نشانہ بن گئی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک ہندو انتہا پسند گروپ کی جانب سے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

فلم ’تھینک گاڈ‘ کے ہدایتکار  اندرا کمار سمیت فلم کی پوری کاسٹ پر شکایت درج کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

ریاست کرناٹکا میں ہندوؤں کے گروپ جناجاگروتی سمیتی کی جانب سے فلم کے ٹریلر پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔

ہندو جناجاگروتی سمیتی کے ترجمان موہن گوڈا کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو ٹریلر میں ہندو دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ہم آزادیٔ اظہار کے نام پر ہندو مذہب کے چتراگپتا بھگوان اور یاما بھگوان کا مذاق اڑانے کو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ اس فلم کی کاسٹ میں اجے دیوگن، سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجے دیوگن نے بھگوان چتراگپتا کا کردار ادا کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment