اسلام آباد(لیڈنگ نیوز رپورٹ)آئی جی اسلام آباد اور وزیراعظم آزادکشمیر آمنے سامنےذرائع کےمطابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار تنویر الیاس خان اور انکے فیملی ممبران کے درمیان معمولی اختلافات سے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر ناجائز فائدہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے کچھ فیملی ممبران سے 10 کروڑ روپے کی ڈیل بھی کر چکے ہیں جن میں سے 5 کروڑ روپوں کی وصولی بھی کی جا چکی ہے۔ ذرایع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کشمیر ہاوس اور وزیراعظم آزادکشمیر اور صدر ریاست کے سکواڈ کو غیر مسلح کرنے کی کوشش بھی حالیہ دنوں میں کی لیکن ناکام رہے۔ قبل ازیں کئی مرتبہ سینٹورس کو سیل کیا گیا اور نقصان بھی پہنچایا گیا۔ اب اطلاعات یہ ہیں کہ ان تمام سازشوں کے خلاف وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے تہیہ کر لیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کے خلاف کاروائی ضرور کرانی ہیں اور وفاقی حکومت کو اکبر ناصر کے خلاف قوائد اقدامات بارے فوری تحقیقات بھی کرانا ہوں گی۔ اگلے 24 گھنٹوں میں آئی جی اسلام آباد کو تبدیل نہ کیا گیا تو وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان ایک ہنگامی پریس کانفرنس بھی کر سکتے ہیں۔