اسلامی جمعیت طلبہ مسٹ کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک (Ramzan Series) میں مختلف پروگرامات

اسلامی جمعیت طلبہ مسٹ کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک (Ramzan Series) میں مختلف پروگرامات”استقبال رمضان پروگرام ، درووس قرآن ، حدیث سرکل ، افطار پارٹیز ، مقابلہ نعت ، آن لائن کوئز مقابلہ و دیگر گرینڈ افطار پارٹی میں ناظم کشمیر راجہ حارث خان کی خصوصی شرکت اور جامعہ مسٹ کے طلبہ سے خطاب کیامیرپور (جامعہ مسٹ) رمضان المبارک کا مہینہ جو کہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے سایہ فگن ہوا تو اسلامی جمعیت طلبہ مسٹ نے جامعہ مسٹ کے طلبہ کی ذہنی و فکری رہنمائی کیلئے اور اس ماہ مبارک کی برکات سے مستفید ہونے کیلئے مختلف پروگرامات منعقد کیے۔ استقبال رمضان کے نام سے "رمضان اور نوجوان” کے عنوان پر مسجد ابو بکر ہاسٹل میں پروگرام ہوا جس میں پروفیسر بشارت الہیٰ صاحب نے رمضان کی اہمیت و فضیلت بیان کی ۔اسی طرح نیو ہاسٹل کی مسجد میں "رمضان کیسے گزاریں ” کے عنوان پر جلال احمد صاحب نے نوجوانوں کی ذہنی و فکری رہنمائی کی اور اسلام کو رمضان علاوہ ایام میں بھی اپنی زندگیوں میں لانے کی تلقین کی ۔مزید براں پرائیویٹ ہاسٹلز میں بھی استقبال رمضان کے حوالے درووس کا انعقاد کیا گیا جن میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔جامعہ مسٹ میں حلقہ جات جات کی سطح پر جمعہ کے دن الکہف سرکلز کا انعقاد کیا گیا جن میں سورۃ الکہف کی اہمیت بیان کی گئی اور اسکی تلاوت کی گئی۔رمضان المبارک کو بہتر انداز میں گزارنے کیلئے حلقہ جات میں حدیث سرکلز کیے گئے جن میں رمضان المبارک کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو سمجھا گیا ۔اس بابرکت مہینے میں جامعہ مسٹ کے طلبہ کیلئے افطار پارٹیز کا انعقاد کیا گیا ۔

پہلے حلقہ جات کی سطح پر افطار پارٹیز کی گئیں اور پھر جامعہ کے سب طلبہ کیلئے گرینڈ افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم

کشمیر راجہ حارث خان نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کیا ۔ ان کے علاوہ جلال احمد صاحب نے درس قرآن دیا اور ناظم جامعہ محمد انیس خان نے بھی خطاب کیا ۔ طلبہ نے کثیر تعداد میں اس افطار پارٹی میں شرکت کی ۔ناظم کشمیر نے جامعہ مسٹ کے طلبہ کے سامنے اس ماہ مقدس کی اہمیت و فضیلت بیان کرنے کے ساتھ اس بات پر زور دیا کہ اس ماہ میں جو عبادات کی جا رہی ہیں وہ صرف اس ماہ تک ہی محدود نہ ہوں بلکہ سارا سال ان کو اختیار کیا جائے

۔ مزید کہنا تھا کہ یہ ماہ بقیہ سال کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے سو اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔ مزید یہ کہ ایک بندہ مومن پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی ٹھان لی جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن "اقامت دین” کیلئے جدوجہد کی جائے جو کہ اللہ کو اپنے بندوں سے مطلوب ہے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ اسی کی طرف آپ لوگوں کو بلا رہی ہے آئیے اس ذمہ داری کو مل کر ادا کرنے کی کوشش کریں

اور اللہ کے ہاں اجر پا سکیں "۔اسلامی جمعیت طلبہ مسٹ نے طلبہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے جامعہ کے طلبہ کیلئے آن لائن مقابلہ نعت اور کوئز مقابلے کا انعقاد بھی کیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے اس "رمضان سیریز ” میں مختلف پروگرامات کے ذریعے طلبہ تک اسلام کے پیغام کو پہنچایا ان کو اسلام کی حقانیت سے آگاہ کیا ۔ انہیں اپنی دینی ذمہ داری سے آگاہ کیا۔