آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ بچانے کیلئے فواد چوہدری کا دورہ مظفر آباد ناکام

آزاد کشمیر: پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ بچانے کیلئے فواد چوہدری کا دورہ مظفر آباد ناکام

آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وزارت عظمیٰ بچانے کیلئے فواد چوہدری کا دورہ مظفر آباد ناکام ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس، خواجہ فاروق، انوار الحق اور اظہر صادق اپنے اپنے موقف پر قائم رہے۔

سردار تنویر الیاس نے 1 سال میں 62 کروڑ سیکرٹ فنڈ میں خرچ کیے، ن لیگ

بیرسٹر سلطان اور فارورڈ بلاک کے کسی بھی رکن اسمبلی سے فواد چوہدری کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے درمیان بھی ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے کی وجہ سے مشترکہ پریس کانفرنس نہیں ہوسکی۔

اب تک سامنے آنے والے وزارت عظمیٰ کے کسی امیدوار کو 27 ارکان کی حمایت حاصل نہیں۔