مظفرآباد‘بھارتی فوج کی پھر دراندازی ‘بیو ہ خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)بھارتی افواج کی کنٹرول لائن پرایک مرتبہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پانڈو سیکٹر میں جنگل سے گچی چننے والی بیوہ خاتون کو گولیوں مار کر شہید کردیا اور میت کو گھسیٹ کر اپنے زیر قبضہ علاقے میں لے گئے دو روز بعد چکوٹھی سیکٹر سے ورثا میت لینے میں کامیاب ہوئے پانڈو سیکٹر کے گاؤں نلئی کی پچاس پچپن سالہ بیوہ خاتون اس وقت بھارتی قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گئی جب وہ جنگل سے گچھیاں چنتے ہوئے قابض فوج کی سمال آرمز رینج میں آگئی بھارتی فوج نے حسب روایت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیوہ خاتون پروین کو گولیوں کا برسٹ مار کر شہید کرنے کے بعد اس کی میت کو گھسیٹ کر اپنے زیر قبضہ علاقے میں لے گئے جہاں ایک دن تک اس کی لاش کنٹرول لائن پر کھلے آسمان تلے پڑی رہی بعد میں راولپنڈی اور دلی کی ڈی جی ایم او کی سطح پر انڈرسٹیڈنگ کے نتیجہ میں شہیدہ کی میت چکوٹھی سیکٹر سے آزاد کشمیر کی انتظامیہ کے حوالے کی گئی مقامی زرائع کے مطابق پانڈو سیکٹر کی رہائشی بیوہ خاتون مال میویشی پال کر اپنے یتیم بچوں کی پرورش کر رہی تھی جنگل میں گچھیاں چنتے ہوئے کنٹرول پر موجود ایک لینڈ سلائیڈ کو عبور کرنے کے دوران وہ بھارت فوج کی فائرنگ رینج میں آگئی جس کے نتیجہ میں بھارت نے سیز فائر معاہدہ توڑ دیا اور اسے شہید کر دیا یاد رہے پانچ اگست دوہزار انیس سے قبل کنٹرول لائن پر تعینات دونوں افواج کی سطح پر سیز فائر معاہدے طے پایا تھا۔ کنٹرول لائن پر تعینات پاکستانی افواج کے عوامی تعلقات کے شعبے نے ایک پریس ریلیز کے زریعہ اس واقعہ کا مبہم سا حوالے دیکر اسے انٹرنیشنل بارڈر پر ہوا واقعہ بتایاہے۔