مظفرآباد(نامہ نگار) شدید لینڈ سلاٸیڈنگ کے باعث مین شاہراہ مظفرآباد تا کوہالہ تمام تر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی،راولپنڈی،ضلع باغ جانے والوں کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے کے لیے انتظامیہ نے ہدایات جاری کر دیں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق کہا گیا ہے کہ دلائی کے مقام پر حالیہ بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مین شاہراہ کوالہ اکثر و بیشتر بند رہتی ہے جس باعث نہ صرف عوام الناس سیاح حضرات کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ انتظامیہ کے لیے بھی مسائل پیدا ہوتے ہیں، سڑک کی مکمل بحالی تک کے لیے وقت درکار ہوگا، لہذا جملہ ٹرانسپورٹرز مسافروں،سیاح حضرات سمیت عوام الناس کو ہدایت کی گئی ہے کہ راولپنڈی جانے والی گاڑیاں مسافر، سیاح براستہ برار کوٹ، مانسہرہ جبکہ ضلع باغ جانے والی گاڑیاں، مسافر، عوام الناس، سیاح حضرات براستہ چکار سدھن گلی کا روٹ استعمال کریں،متبادل روٹ استعمال کرنے کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ سفری مشکلات سے محفوظ رہا جا سکے