ساجد اقبال عباسی کا ریاست بھر کی محکوم اور مظلوم عوام کی آواز بننے کا فیصلہ ‘کوٹلی میں جلسہ کا اعلان
دبئی (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کی معروف بزنس مین سماجی وسیاسی شخصیت کا ریاست بھر میںعوام میں حقوق کے بارے میں شعور وآگاہی بڑھانے کیلئے مہم چلانے کا آغاز‘ساجد اقبال کی تارکین وطن سے ملاقات ‘اکتوبر میں کوٹلی میں جلسہ کا اعلان ‘تفصیلات کے مطابق معروف بزنس مین اور سیاسی وسماجی شخصیت سردار ساجد اقبال عباس نے عوام میں بھرپور شعور وآگاہی کیلئےرابطہ مہم چلانے کا آغاز کردیا ‘دبئی میں کوٹلی سے تعلق رکھنے والے شہری جن میں کونسلر راجہ فرحان زاہد راجہ ہمایوں غوری راجہ اسد مہتاب راجہ شاد۔ راجہ عدنان راجہ عاصم نجیب راجہ محسن حسن راجہ انس مہتاب راجہ محمد علی نے ملاقاتیں کیںاور کوٹلی کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ساجد اقبال عباسی نے کوٹلی کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور آواز اٹھانے کی یقین دہانے کرائی ‘اس موقع پر کونسل راجہ فرحان زاہد ‘راجہ ہمایوں غوری ‘راجہ اسد مہتاب ودیگر نے اکتوبر میں ساجد اقبال عباسی کا کوٹلی میں جلسہ کرانے کا فیصلہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ساجد اقبال عباسی نے کہا کہ انسانی حقوق قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے نتیجے میں ہمارے بیشتر معاشرتی جرائم اور مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے تاہم کامیابی کا انحصار وکلاء برادری کی بھرپور فعالیت سے ممکن ہے کیونکہ انکی جڑیں عوام اور عدلیہ دونوں میں پھیلی ہیں ‘بین الاقوامی سطح پر قومی امیج بہتر بنانے کیلئے تھنک ٹینک کے کردار کی ضرورت بھی اجاگر کیاان کا مزید کہنا تھا کہریاستی مسائل کے حل کیلئے کشمیر کی نئی نوجوان نسل کو آگے آنا ہو گا ، پرانی قیادت ان کی رہنمائی کرےگی، آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت برادری و علاقائی ازم کی نمائندگی نہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست بھر میں غربت، مہنگائی، ناانصافی ،لا قانونیت احساس محرومی کا شکار ہے، خطہ کشمیر کے متنازع ہو نے کے باعث کوئی غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، ہماری نوجوان نسل انتہائی تعلیم یافتہ ہونے کے باعث اعلیٰ ملازمتوں سے محروم ہے، آخر یہ سلسلہ کب تک چلے گا، اس احساس محرومی کے خاتمے کیلئے کشمیر کی سیاسی قیادت کو متحد ہو نا ہو گا