آصف علی زردار ی کے صدر بننے پر‘جیالوں کا متحدہ عرب امارات میں جشن

دبئی (نمائندہ خصوصی)جیالوں کا متحدہ عرب امارات میں جشن، آصف علی زرداری کے دوسری مرتبہ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر ، پاکستان پیپلزپارٹی گلف مڈل ایسٹ کی جانب سے شاندار پروگرام کا اہتمام ،صدر پی پی پی کلف میاں منیرہانس نے کیا، پاکستان کشمیر سے آئے مہمان جاویداقبال بڈھانوی وزیر خزانہ آزادکشمیر اسمبلی کی خصوصی شرکت، دیگر شرکاء جن میں نائب صدر پی پی پی گلف نثار خٹک ، سیکریڑی انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل ، فنانس سیکریڑی ارشد بٹ، شفیق الرحمان صدیقی سینئر نائب صدر پی پی پی دبئی ، عرفان قمر گوندل ڈپٹی سیکریڑی جنرل پی پی پی گلف، قیصر آفریدی نائب صدر پی پی پی یو اے ای ، سینئرراہنما پی پی پی محفوظ چیچی ، خالد تاس، عائشہ منیر ہانس سینئر نائب صدر خواتین ونگ گلف، حاجراں شیریں درانی صدر خواتین ونگ یواے ای، سمیع اخونخیل ، ممتاز جونیجو، عاطف گیلانی ، نثاراحمد ، قاری عبدالوہاب ، ظفر سیال ، تاج علی ، مرزا ساجد حسین و دیگر کی شرکت جیالوں کی حال میں زبردست نعرے بازی شرکا نے کہا پاکستان اب سہی معنوں میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا صدر زرداری کے پچھلے دور میں کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا ترقی کا دور پھر سے شروع ھوگا ان شا اللہ