متحدہ عرب امارات میں میں کھڈ گجراں سپر لیگ (کے ایس ایل)کا دھوم دھام سے آغاز

دبئی(نمائندہ خصوصی)یواے ای میں کے ایس ایل دھوم دھام شروع ہو گیا لیگ کا مقصد دیار غیر میں کشمیری کمیونٹی کو اکھٹے مل بھی بیٹھنے کاموقع فراہم کرنا اور اپنی ثقافت و کلچر کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑی کے ٹیلنٹ کو پرموڈ کرنا ہے یواے ای کی ریاست عجمان میں کھڈ گجراں سپر لیگ جوش خروش سے جاری ہوچکی ڈھول کی تھاپ پر مہمانوں کا استقبال سپانسر بھی قومی کلچر اور ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کےلئے پرعزم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر و چیئرمین چوہدری ابرار الحق کا کہنا تھا کہ ہم اس لیگ کا پہلا ایڈیشن یواے ای میں کروا رہے جس میں ہمارے ساتھ سرپرست اعلی عبدالجبار وائس چئیرمین رضا ربانی نے بھرپور محنت سے کشمیر کے بعد یواے ای میں کروانے کےلئے تعاون کیا اس کے علاوہ ہم سپانسر ز نے بھر پور تعاون کیا اور ہم سب کوشش اس کو یواےای میں ایک برانڈ بنائینگے ابرار الحق کا کہنا تھا میں تمام ٹیمز اور مہمانوں کا بلخصوص مہمان خصوصی چوہدری محمد الیاس ، سید شفقت حسین ، چوہدری اسحاق بدر اور دیگر سب احباب کا شکر یہ ادا کرتا ہوں دیگر اور سپانسرز کا کہنا تھا کہ ہم یواےای گورنمنٹ کے بھی شکرگزار ہیں کہ وہ بہترین روزگار کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدانوں میں اپنے ٹیلنٹ کو پرموڈ کرنے اور سامنے لانے کےلیے بہترین سہولیات کے ساتھ ماحول فراہم کرتے ہیں دیار غیر میں روزگار کی مصروفیات کے علاوہ سپورٹس ایکٹیویٹز نوجوانوں کو صحت مند ماحول فراہم احسن قدام ہے