اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین کشمیر سٹوڈنٹس کونسل خواجہ فاروق احمدنے کہا ہے کہ اسلام آبادقائداعظم یونیورسٹی میں کشمیری طلباءپر پنجاب اسٹوڈنٹس کونسل کی طرف سےبدترین تشددکی مذمت کرتےہیں۔پاکستان کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکوآئےروز تعصب اورتشددکانشانہ بنایاجاتاہے۔حکومت پاکستان ان واقعات کانوٹس لےاوراس واقع میں ملوث ذمہ داران کےخلاف کاروائی کرئے۔اس طرح کےواقعات نفرتوں کوجنم دیتے ہیں اورجب تعلیمی درسگائیں نفرتوں کی فصلیں بوناشروع کردیں توپھر ریاستیں بکھرنا شروع ہوجاتی ہیں۔حکومت آزاد کشمیر کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پاکستان میں زیرتعلیم کشمیری طلباء کےتحفظ کو یقینی بنانے کےلئے اعلٰی سطح پراس معاملےکواٹھائے۔اورجموں کشمیرہاوس میں حکومتی سطح پرایک ڈیسک قائم کیاجائےجوپاکستان میں زیرتعلیم کشمیری طلباءکی اس طرح کےواقعات میں تحفظ دینےکے ساتھ ساتھ تعلیمی معاونت میں بھی اپنا کردارادا کرے۔یہ کشمیری طلباء ہمارااثاثہ اورہمارا آنےوالاکل ہیں