آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس ’نے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی

مظفرآباد:وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیرکابینہ کا اجلاس‘ کابینہ نے مالی سال 2022-23کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے بھارتی جنتا پارٹی کی رہنما نپور شرما کی جانب سے حضور اکرم نبی رحمت ﷺکی شان اقدس میں گستاخانہ الفاظ کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظورکرلی۔قرارداد کے متن کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کی رہنما کی ہرزہ سرائی سے پوری امت مسلمہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے،عالمی برادری ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے کردار ادا کرتے، کابینہ نے ہندوستان کی جانب سے یاسین ملک کو بوگس مقدمات کی بنیاد پر غیر منصفانہ سزا کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔یاسین ملک کی سزا بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔قرارداد میں یاسین ملک کی سزا کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورپاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے یاسین ملک کی سزا کی مذمت اورآرمی چیف کی جانب سے سزا پر تشویش کے اظہار کا خیر مقدم۔کابینہ کا حکومت آزادکشمیر کی جانب سے افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے وزراء اور گزیٹیڈ آفیسرز کی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان‘قرارداد کے ذریعے یاسین ملک کی سزا کے خلاف صدر آزادکشمیر کی جانب سےUNسیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط، وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے یاسین ملک کی رہائی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مکمل تائید کی گئی۔ اجلاس مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی جانب سے غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے مکروہ ہتھکنڈے کی شدید مذمت کرتا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں ہندؤوزیر اعلی لانے کی راہ ہموار کی جارہی ہے، قرارداد کا متن۔ کابینہ کی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی کی پرزور مذمت،عالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل۔آزادکشمیر کے عوام اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے کمربستہ ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کابینہ اجلاس میں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی کارروائی میں پاک فوج کے افسر جوانوں اور چار بچوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پاک فوج اور پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔اجلاس اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ وطن عزیز سے آخری دہشت گرد کی سرکوبی تک پوری قوم اپنی پاک فوج کی پشت پر ہے۔قرارداد کا متن اجلاس وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی جانب سے تنخواہ اور مراعات نہ لینے کے فیصلہ کوتحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور آزادخطہ کی تعمیر وترقی کے لیے ساری کابینہ وزیراعظم کے شانہ بشانہ ہے‘کابینہ نے قرارداد کے ذریعے ریاست کو معاشی کفالت کی جانب گامزن کرنے، سیاحت کے فروغ، اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد اور سرمایہ کاروں کے لیے ساز کار ماحول فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا، تحریک انصاف کی حکومت آزادکشمیر میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گی جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہوگا اور خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ کابینہ کا عوام دوست اقدامات پروزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کو خراج تحسینوزیراعظم سردار تنویر الیاس نے عمران خان کے ویژن کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے بعد جن انقلابی اقدامات کا آغاز کیا اس نے ریاست میں گورننس کے نظام کو بدل کر رکھ دیا‘وزیراعظم نے عید الفطر کنڑول لائن پر خدمات انجام دینے والی بہادر پاک فوج کے جوانوں اور مہاجرین کے ساتھ منائی جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے‘کابینہ اجلاس میں 22جون 2022کو افغانستان میں ہولناک زلزلہ کے شہداء کیلئے مغفرت کی دعاکی گئی۔

،وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیرکابینہ کا اجلاس