ڈی جی ایم ڈی اے عمران خالد کی مدت ملازمت میں توسیع ‘بیرسٹر سلطان تنویر الیاس میں شدید اختلافات‘یاسر سلطان ‘چوہدری ارشد کا احتجاجاً کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ
اسلام آباد(طلحہ سدوزئی سے)ڈی جی ایم ڈی اے عمران خالد کی مدت ملازمت میں توسیع پر بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس میں شدید اختلافات ‘یاسر سلطان اور چوہدری ارشد کا احتجاجاً کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ ۔ تنویر الیاس حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ‘تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایم ڈی اے عمران خالد کی مدت ملازمت میں 2سال توسیع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم سردار تنویر الیاس میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ‘صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عمران خالد کی مدت ملازمت میں توسیع پر وزیر اعظم سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔‘مدت ملازمت میں توسیع پر سخت ردعمل دیا اور وزیر اعظم کو واضح پیغام دیا کہ وہ عدم اعتماد سے پہلے کیے گئے وعدوں پر عمل نہیں کررہے ‘عمران خالد کی توسیع کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ ‘ذرائع کے مطابق وزیر حکومت یاسر سلطان اور چوہدری ارشد نے بھی فیصلے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔مدت ملازمت میں توسیع کے موقع پر وزیراعظم نے صدر آزاد کشمیر کو کھانے پر مدعو کیا ملاقات بھی کی مگر بیرسٹر سلطان نے اپنا مؤقف واضح طور پر وزیر اعظم کو بتا دیا ۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان نے 2سالہ مدت کی توسیع کے معاملے پر مرکزی قیادت اور وزیرا عظم اور تنویر الیاس ‘اور کابینہ کو دوٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ پہلے بھی دھوکہ کیا گیا۔ وفاق کی جانب سے بتایا گیا تھا کے عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں ممبران اسمبلی کو پرانی وزارتیں اور یاسر سلطان کو سینئر وزیر بنایا جائیگا ‘مگر عدم اعتماد کے کامیاب ہوتے ہی مجھ سے کیے گئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کرلی جس کے بعد بیرسٹر سلطان گروپ کسی بھی صورت میں اب خاموش نہیں بیٹھے گا جس کے باعث تنویر الیاس کی حکومت کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا