بلدیاتی الیکشن کا انعقاد اسی سال ہوگا ‘الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

مظفرآباد (نمائندہ خصوصی)چیف الیکشن کمشنر عبدالمجید سلہریا کی ممبران الیکشن کمیشن کے ہمراہ پی آئی ڈی میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا انعقاد اسے سال ہوگا سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا اگست سے پہلے لے انتخابات کا حکم دے رکھا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنے طور پر بلدیاتی الیکشن کے لیے 31اگست سے پہلے کرانے کے انتظامات کرلیئے تھے ممبر الیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر فرحت علی میر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے انتخابی فہرستوں کو نئی وارڈ بندیوں کے مطابق مکمل کرلیا گیا ہے انتخابی فہرستوں میں مزید اندراج یا تصیحح کے لئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فوکل پرسن مقرر کر لیا گیا پانچ ہزار ایک سو بانوے پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ سکیم مکمل ہو گئی ہے اگلے چند دنون میں الیکشن کمشن انتخابی شیڈول جاری کرنے جا رہا ہے مظفرآباد بلدیاتی انتخابات اکتیس سال بعد ہو رہے ہیں۔