تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان کاحکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹ شیش خان) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے کارکنان نے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس خان کو تحریک انصاف کے لیے بہترین اور آزاد کشمیر کے عوام کے لیے انمول وزیر اعظم قرار دے دیا. تنویر الیاس خان کی مختصر حکومتی کارکردگی قابل تحسین ہے. البتہ آزاد کشمیر کے اندر پارٹی کے کچھ سینئر رہنما جو اعلی عہدوں پر براجمان ہیں اور وزارتیں لیے بیٹھے ہیں ان کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے جس کی وجہ سے پارٹی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں. سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی اور مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات خواجہ فاروق کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے. جسکی وجہ سےکارکنان کے شدید تحفظات بھی ہیں. سپیکرآزاد کشمیر اسمبلی پر آزاد کشمیر کے عوام نے تنقید کے نشتر برسائے ہیں اور کہا ہے کہ سپیکر اسمبلی تحریک انصاف سے الگ الگ اور صرف تنقید کی حد تک محدود رہتے ہیں اور درپردہ سازشوں میں لگے رہتے ہیں. سپیکر جو گڈ گورننس اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں گڈ گورنس کو بہتر کرنا ان کی زمہ داری میں شامل ہے تاہم وہ اس میں ناکام رہے ہیں اور پبلک اکاؤنٹس کی کارکردگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ آزاد کشمیر مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وزیر بلدیات خواجہ فاروق اپنے عزیر و اقارب کو نوازنے میں ہی مصروف ہیں. جسکی وجہ سے عام پارٹی رہنماؤں میں شدید تشویش اور عام کارکنان اس کو اپنا سیاسی قتل قرار دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان پارٹی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ کشمیر کے اندر تعمیر و ترقی سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں انقلابی تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں. سردار تنویر الیاس خان حقیقی معنوں میں آزاد کشمیر کے اندر سابق وزیر اعظم پاکستان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کو بھرپور طریقے سے کامیابی کے ساتھ آگے لے جانے میں مصروف ہیں. کچھ پارٹی رہنماؤں کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی اور وہ اپنی اناء کی خاطر پارٹی کے اندر اختلافات ڈالنے کی کوشش کر کے تحریک انصاف کی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. جس کا سابق وزیر اعظم پاکستان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سختی سے نوٹس لینا چاہیئے. اگر سردار تنویر الیاس خان کو آزاد کشمیر میں جو تحریک انصاف کا حکومت کا دورانیہ ہے اسے پورا کرنے کا موقع دیا جاتا ہے تو تحریک انصاف آزاد کشمیر میں نہ صرف بھرپور قوت بن جائے گی بلکہ اس کی مقبولیت میں بڑی حد تک اضافہ ہوگا. سردار تنویر الیاس خان کی حکومتی کارکردگی کو تاؤبٹ سے لے کر بھمبر اور مظفرآباد سے لے کر میرپور تک زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جس کے اثرات مستقبل قریب میں پاکستان میں ہونے والے الیکشنز پر بھی پڑ سکتے ہیں