محکمہ تعلیم اندھیر نگری چوپٹ راج ختم نہ ہوسکا‘یونین کونسل کٹکیر کے تعلیمی اداروں کے مسائل حل نہ ہوسکے

رنگلہ (نمائندہ خصوصی )محکمہ تعلیم اندھیر نگری چوپٹ راج ختم نہ ہوسکا اور تبدیلی سرکار بھی سکول کے نظام کو بہتر نہ کرسکی حلقہ کھاوڑہ یونین کونسل کٹکیر کے تعلیمی ادآروں کے سٹاف اور عمارتوں کے مسائل بھی حل نہ ہوسکے اور ٹھیکہ سسٹم بھی ختم نہ ہوسکا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کٹکیر بالا محکمہ کی عدم توجہی کی وجہ سے تعلیمی ادارہ تباہ ادارہ ایک عرصہ سے پرائمری معلمات کے ذمہ لگا ہوا جبکہ اس ادارہ میں صدر معلمہ سمیت دیگر تعلیمی سٹاف بھی نامکمل ہے جبکہ ایڈھاک سنیر معلمہ جو کہ انچارج صدر معلمہ کے طور پر تعینات ہیں وہ بھی حسب روایت سکول کو ٹھیکے پر دےکر غائب ہیں جبکہ موصوفہ سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے اپنا ایڈہاک پریڈ میں توسیع کروا دیتی ہیں جبکہ اپنی جگہ پر ایک خاتون کو تعینات کیا ہوا جبکہ محکمہ تعلیم خاموش تماشائی بنا ہوا جبکہ مذکورہ ادادہ میں ادارہ سربراہ کے نہ ہونے کی وجہ سے سکول کی حالت انتہائی خراب جہاں تعلیمی حرج ہورہا ہے اور سفید پوش لوگ اپنی بچیوں کو پرائیوٹ سکولوں میں بھاری فیسوں پر پڑھانے یا گھر بیٹھانے ہر مجبور ہیں اور ساتھ ہی لاکھوں روپے کی مد میں بننے والی عمارت بھی عدم توجہی اور عدم مرمت کی وجہ سے خراب ہورہی چھتیں اکھڑ چکی جبکہ واش روم کے دروازے ٹوٹ گے اور واش روم ناقابل استعمال ہیں .عوام علاقہ کا مطالبہ محکمہ تعلیم آزادحکومت اور بالخصوص چئیرمین وزیراعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان فی الفور ادارہ کا دورہ کریں یہاں پر اہڈھاک سنیر معلمہ کو حاضر کیا جاے یا انکے خلاف نوٹس لیا جاے جبکہ ادارہ کا سٹاف فی الفور مکمل پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ کی مرمت کے حوالہ سے اقدامات کریں .لاکھوں روپے کی تنخواہیں اور مراعات لینے والے محکمہ تعلیم کے حکام ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر اور غیر حاضر سٹاف کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ سکولوں کی حالت بہتر ہوسکے .ااورساتھ ہی پوری یونین کونسل کےتعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کیا جاے بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوِں گے .راجہ منصور خان اس حوالے فی الفور حلقہ کے بالخصوص کٹکیر کےتعلیمی اداروں کا معائنہ کریں اور ان آداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جاے .