مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ راجہ فیصل آزاد دوہفتے کے نجی دورے پر یواے ای روانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق امیدوار اسمبلی حلقہ غربی باغ راجہ فیصل آزاد دوہفتے کے نجی دورے پر یواے ای روانہ .اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ وینگ باغ کے سابق صدر راجہ اظہر اشفاق اور دیگر نے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کیا .راجہ فیصل آزاد یوے ای میں لیگی رہنماوں اور وہاں مقیم کشمیری کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور حلقہ غربی سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنماوں سے پارٹی امور پر مشاودت کریں گے .راجہ فیصل آزاد نے اخباری نمائندوں کو جاری بیان میں کہا کہ یواے ای کے دورے میں مسلم لیگ ن کے عہدے داران کاروباری شخصیات اور کشمیری کمیونٹی بالخصوص حلقہ سےتعلق رکھنے والوِں سے ملاقاتیں ہوں گی باہمی مشاورت ہوگی .اس وقت پاکستان مشکل حالات سےگزر رہاہے اور سیلاب کی تباکاریاں سالوں پیچھے کردیا ہے اس وقت سب کو ایک ہوکر اس مصیبت کے ماروں کی مدد کرنی ہے .حکومت اپنی ذمہ داریوِں کو ہورا کرنے کے لیے کوشاں ہے لیکن یہ صرف حکومت کے بس کی بات نہیں بلکہ سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تب جاکر اس سانحہ سے متاثر ہونیوالوں کو دوبارہ بحال کیا جاسکے گا .اس وقت وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں متاثرین کی بحالی کے لیےکوشاں ہیں .آزادکشمیر کی عوام اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد کے لیے بھرپور کوشاں ہیں اور کشمیری قوم اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے مزید کوشش جاری رکھے