نیوسحرفاونڈیشن آزادکشمیر سیلاب متاثرین مدد میں بھرپور متحرک

رنگلہ (نمائندہ خصوصی )نیوسحرفاونڈیشن آزادکشمیر سیلاب متاثرین مدد میں بھرپور متحرک راجہ منصور خان کی سرپرستی اور چیئرمین نیو سحر فاونڈیشن آزادکشمیر راجہ محمد وسیم خان کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ریجنل آفس نیو سحرفاونڈیشن کٹکیر بالا .مظفرآباد چھتر اور لوہر اتراسی میں امدادی کیمپ لگاے جہاں پر سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے لوگوِں نے بھرپور تعاون کیا .اس حوالہ سے وائس چیئرمین نیوسحر فاونڈیشن آزادکشمیر راجہ عاصم زیب کی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں متاثرین کی امداد کے لیے پہنچا .اس حوالے سے وائس چئیرمین نیو سحر فاونڈیشن راجہ عاصم زیب نےمیڈیاکو بتایاکہ ہم فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے اور چئیرمین نیوسحرفاونڈیشن راجہ وسیم خان کی خصوصی ہدایت پر اور راجہ منصور خان کی سرپرستی میں ہم نے مظفرآباد کٹکیر بالا لوہر اتراسی میں امدادی کیمپ لگاے گے جہاں پر عوام نے اپنے سیلاب متاثرین بھائیوں کے لیے بھرپور امداد کی .ہم نے عوام کہ مدد سے تقریبا دس لاکھ روپے سے زائد مالیات کا سامان جس میں کپڑے روزمرہ کھانے کا سامان ادوایات سمیت مختلف روزمرہ کی اشیاء تھیں تقریبا پانچ سو خاندانوں میں تقسیم کیا گیا .ہم اہل مظفرآباد کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہمارے اس پلیٹ فارم پر اعتماد کیا .میں اپنی تمام ٹیم کا بھی مشکور ہوں جبکہ ہمارے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان تنویر مہدی ایڈوکیٹ صفدر بلوچ نے ہماری معاونت کی اور ہم نے ڈیرہ اسماعیل خان کے پانچ سو خاندانوں کو سامان دیا .اس موقع پر وفد میں ہمارےساتھ سید عنصر نقوی .راجہ ثاقب غفور .سید ذوالفقار نقوی بھی تھے .راجہ عاصم زیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے وہاں متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور ہم ایک بار پھرسیلاب متاثرین کو اکیلے نہیں چھوڑیں گے اور ہر ممکنہ مدد کریں گے وہاں پر صاف پانی کھانےپینےکی اشیاء اور انکی چھت جیسےمسائل جن کو ہم حل کرنے کے لیے معاونت جاری رکھیں گے ہمیں راجہ وسیم خان کی طرف سے ہدایات ہیں کے متاثرین کی ابتدائی مدد کے ساتھ ان کہ بحالی کے لیے مزید اقدامات کے لیے اپنا حصہ ڈالیں گےجس کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور جلد اگلے مرحلے کے لیے ایک بار پھر عوام کو کال کریں .ہم عوام الناس کےتہہ دل سے مشکور وممنون ہیں یہ مشکل وقت اہل کشمیر نے زلزلہ کی صورت میں دیکھ چکے اور ہمیں اپنے متاثرہ بھائیوں کی مشکلات کا ادراک ہے اور جلد اگلے لائحہ عمل کی طرف نکلیں گے