مظفرآباد(نمائندہ لیڈنگ نیوز)آزادکشمیر میں متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سر جوڑ لئے اپوزیشن ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن ، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہان سے مشاورت مکمل کر لی ہے جبکہ عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں تحریک عدم اعتماد لانے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی اور اجلاس میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں، بیڈ گورنس، رشوت، سفارش، فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم، میرٹ کی پامالیوں، ایڈہاک ملازمین کو بےروزگار کرنے سمیت سرکاری ملازمین، پنشنرز، ٹھیکیداروں کے مطالبات زیر بحث لایا جائے گا۔اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے سمیت قومی، عوامی خواہشات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔