مبینہ طور پر وزیراعظم آزادکشمیر کی کمپنی کو زمین کی لیز کیخلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج

مظفرآباد( لیڈنگ نیوز) مبینہ طور پر وزیراعظم آزادکشمیر کی کمپنی کو زمین کی لیز کیخلاف مقامی آبادی سراپا احتجاج معروف سیاحتی مقام پیر چناسی میں زمین پر کمپنی ایم ایس پاک گلف کنسٹریکشن کے قبضے کیخلاف آزادی چوک  میں علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مبینہ طورپر وزیر اعظم آزاد کشمیر سرادر تنویر ایم ایس پاک گلف کنسٹریکشن کمپنی کے صدر ہیں اور مسلم لیگ کے دور حکومت میں یہ زمین ایم ایس گلف کنسٹریکشن کمپنی کو تین ہزار روپے کنال کے عوض لیز کی گئی تھی جبکہ پیر چناسی اور گرد نواح کی بلند پہاڑی چراگاہیں ماحولیاتی اور دفاعی اعتبار سے بھی اہمیت کے حامل سمجھی جاتی ہیں مقامی مظاہرین کے مطابق سیاحت کے نام پر زمینوں پر قبضہ سے مقامی آبادی کے مال مویشی چرانے کے لیے جگہ نہیں رہے گے اور بلند پہاڑی چراگاہوں پر تعمیرات ماحولیاتی مسائیل کا باعث بنے گی مظاہرین کا دعوی ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرکی کمپنی نے زمین لیز پر حاصل کر رکھی ہے اور سیاحتی زمین اونے پونے داموں حاصل کی گئی ہے۔