مظفرآباد(نمائندہ خصوصی) قائد حزب اختلاف چودہری لطیف اکبر کی دیگر راہنماؤں کے ہمراہ سینٹرل پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ایک ایسی حکومت مسلط کی گئی ہی جن کا نہ تو تحریک آزاد ی سے کوئی تعلق ہے نہ یہاں کے لوگوں سے کوئی تعلق ہے۔ یہ تاریخ کی شاہد پہلی حکومت ہے جس کو اس کی اپنی ہی پارٹی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کر کے تبدیل کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہون نے عمران خان کی جلسے میں اسے مسترد کیا ۔انہوں نے کہ اکہ یہ جلسہ کرنے کا مقصد صرف عمران خان یہ بتانا تھا کہ تنویر الیاس کو عمران خان کا اعتماد حاصل ہے مظفرآباد اس جلسے پر تیس کروڑ روپے سے زیادہ اخرجات کرنے کی اطلاع ہے‘پیپلز پارٹی کے اسی گراؤنڈ میں جلسے ہوتے رہے ہیں وہ بھی یاد کریں ‘انہوں نے کہا کہ شہر میں کارکن اس تعداد میں آگئے تھے کہ قمر الزمان کائرہ کو چہلہ پل سے پیدل چل کر آنا پڑا تھا اور کل عمران خان کے جلسے میں سی ایم ایچ روڈ بھی خالی تھی انہوں نے کہا کہ اس جلسے کے لئے ہر حلقے کے ممبر کو تیس تیس لاکھ روپے تقسیم کئے گئے تھے 2و اکتوبر کو آزادکشمیر اسمبلی میں اپنا آئندہ لائحہ عمل پیش کریں گے‘میرے خلاف سردار تنویر الیاس نے زکواۃ لینے کا جو الزام لگایا اس کو ثابت کریں ‘تمام ریکارڈ ان کے پاس ہیں کسی بھی دور حکومت میں میں میں جو کچھ لیا ہی وہ سامنے لایا جائے وہ ریکارڈ سامنے نہیں لاتے تو ہم اس کے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں